17 اپریل 2026 - 01:51
میں ایران جاکر اطالوی جہازوں کے لئے کھلوا دوں گی، اطالوی وزیر اعظم

اطالوی وزیر اعظم نے کہا: ٹرمپ ایران کا تیل چاہتا ہے، ہم بھی ایران کا تیل چاہتے ہیں لیکن وہ لوٹنا چاہتا ہے اور ہم خریدنا چاہتے ہیں / آبنائے ہرمز پر ایرانیوں کا کنٹرول درست ہے یہ ان کی سرزمین کا حصہ ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے کہا: "اطالویوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے، تیل کے ذخائر کم ہو رہے ہیں اور کارخانے ـ ایک ایسے صدر کے فیصلوں کی وجہ سے بند ہو رہے ہیں جو دنیا کو ایران کے خلاف اپنی [ذاتی] جنگ میں گھیسیٹنا چاہتا ہے۔"

انھوں نے کہا: "میں خود ایران کا دورہ کروں گی، تاکہ آبنائے ہرمز کو اطالوی جہازوں کے لئے کھلوا دوں۔"

ان کا کہنا تھا: "آبنائے ہرمز ایرانی سرحدوں کے اندر واقع ہؤا ہے، اور وہ اسے دنیا پر دباؤ ڈالنے کے لئے استعمال کر رہا ہے؛ یہ ان کا حق ہے۔"

انھوں نے کہا کہ آج دنیا اس حقیقت کو اچھی طرح سمجھتی ہے آبنائے ہرمز ایران کا ہے۔

جارجیا میلونی نے مزید کہا: "ہم مکمل طور پر ایرانیوں کی حمایت کریں گے کیونکہ وہ حق بجانب ہیں۔"  

اطالوی وزیر اعظم نے طنویہ انداز میں کہا: "ٹرمپ ایران کا تیل چاہتا ہے، ہم بھی ایران کا تیل چاہتے ہیں؛ لیکن اٹلی اسے قانونی راستوں سے اور قیمت ادا کرکے، چاہتا ہے، حالانکہ امریکہ اسے لوٹنا اور چُرانا چاہتا ہے۔"

جارجیا میلونی نے شجرہ طیبہ اسکول پر امریکہ کے جان بوجھ کر میزائل حملے اور 168 بچیوں اور بچوں کے قتل عام پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا:

"میں بہت شدت سے میناب کے اسکول میں چھوٹی بچیوں کے قتل عام کی مذمت کرتی ہوں، ان کے اہل خانہ سے یکجہتی کا اعلان کرتی ہوں اور مطالبہ کرتی ہوں کہ اس المیے کی ذمہ داری فوری طور پر متعین کی جائے۔ [ویڈیو دیکھئے]۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha